انڈر 16 پینٹینگو لرٹی 20 ٹورنامنٹ‘ پنجاب اور سندھ نے میچ جیت لئے

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پیپسی پی سی بی انڈر 16 پٹینگولر ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں پنجاب اور سندھ کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔ قذافی سٹیڈیم لاہور میں سندھ ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔ سندھ کے صائم ایوب نے شاندار سنچری (106) سکور کی۔ 179 رنز کے ہدف کے تعاقب میں فیڈرل ایریا کی ٹیم 104 سکور پر ڈھیر ہو گئی۔ سندھ نے میچ 74 رنز سے جیت لیا۔ ایل سی سی اے گراونڈ لاہور میں پنجاب ٹیم نے تین وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ اس میچ میں کے پی کے ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنائے۔ 130 رنز کا ہدف پنجاب ٹیم نے 19.2 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

ای پیپر دی نیشن