سی سی پی او لاہور نے تھانہ اکبری گیٹ کی نئی عمارت کا افتتاح کردیا

لاہور(نامہ نگار) سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے گزشتہ روز تھانہ اکبری گیٹ کی نئی عمارت کا افتتاح کیا ہے۔ اس موقع پرڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف،ڈی آئی جی سکیورٹی معین مسعود، ایس ایس پی ایڈمن رانا ایاز سلیم، ایس ایس پی آپریشنز منتظر مہدی ،چیف ٹریفک آفیسر ایس ایس پی رائے اعجاز احمد سمیت ہولیس افسران اورشہریوں بڑی تعدادنے شرکت کی۔ ۔اس موقع پر سی سی پی او لاہور کیپٹن(ر) محمد امین وینس نے کہا کہ تھانہ مظلوم اور ضرورت مند کی دادرسی کا ذریعہ جبکہ ظالم کیلئے عبرت کا نشان ہونا چاہیئے۔ جب تک عام شہری کو ہمارے تھانوں سے انصاف ملتا رہے گا تب وہ ہمارے بدلے ہوئے تھانہ کلچر پر یقین کرے گا۔ اگر منتخب بلدیاتی نمائندے مقامی پولیس کا ساتھ دیں تو ہم روایتی تھانہ کلچر کی جڑیں ختم کر کے انصاف پسند تھانہ کلچر کی بنیاد رکھ سکتے ہیں۔ گلی محلوں کے معمولی تنازعات کو مقدمہ درج کرنے کے بغیر مفاہمتی کوشش کے ذریعے بھی حل کیا جاسکتا ہے ، اس موقع پر معززین علاقہ نے خطاب کرتے ہوئے عوام کی بہتری کے لیے اقدامات اٹھانے اور پولیس اسٹیشن اکبری گیٹ کی نئی بلڈنگ بنانے پر لاہور پولیس کے افسران کا شکریہ ادا کیاہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...