سیلز ٹیکس ریفنڈ کی ادائیگی برآمدات میں تیزی لاسکتی ہے:ایس ایم منیر

Jan 31, 2018

کراچی (کامرس رپورٹر) ایف پی سی سی آئی کے سابق صدراور یونائٹیڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر نے کہا ہے کہ پاکستانی ایکسپورٹرز ملکی برآمدات بڑھانے کیلئے بھرپور جدوجہد کررہے ہیں تاہم وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل وعدے کے مطابق ایکسپورٹرز کو انکے اکائونٹس میں براہ راست 300ارب روپے سے زائدکے سیلز ٹیکس ریفنڈز ادا کردیں تو برآمدات میں تیزی آسکتی ہے ۔انہوں نے خیالات کا اظہار لندن اور کینیڈا کے دورے پر روانگی سے قبل ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر اور یو بی جی کے مرکزی سیکریٹری جنرل زبیرطفیل اور مرکزی ترجمان گلزار فیروز سے گفتگو کے دوران کہی۔ایس ایم منیر نے کہا کہ یو بی جی ایک ایسا انسٹی ٹیوٹ بن گیا ہے جہاں سے تربیت حاصل کرکے فیڈریشن چیمبر آف کامرس میں یو بی جی کے پلیٹ فارم سے منتخب ہونے والا ہرعہدیدار اس ادارے کی تعمیروترقی اورملکی معاشی استحکام کیلئے اپنی صلاحیتیوں کا استعمال کررہا ہے،ہمیں یو بی جی کے تینوں صدور میاں محمدادریس، عبدالرؤف عالم اور زبیرطفیل اورانکی منتخب ٹیموں پر فخر ہے جنہوں نے بزنس کمیونٹی کے خدمت کوئی کوئی کسر نہ چھوڑی انہوں نے کہا کہ ہم نے کوئی بھی فیصلے ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر نہیں کئے بلکہ اجتماعی فیصلوں کو ترجیح دی۔

مزیدخبریں