چینی صدر کو خط لکھوں گا نواز شریف کی چوری میں شریک چینیوں کو پھانسی دیں: شیخ رشید

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) شیخ رشید کا کہنا ہے کہ چینی صدر کو خط لکھوں گا کہ نواز شریف کی چوری میں شامل چار چینیوں کو پھانسی دیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی جانب سے چینی صدر کو خط تحریر کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام کے اربوں روپے یہ پاکستان سے باہر لے گئے ہیں انہیں کس صورت نہیں چھوڑوں گا۔ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کل پرسوں ایل این جی کیس سے فارغ ہو جائیں تو چیف جسٹس سے ملوں گا۔

ای پیپر دی نیشن