قصور: مدثر جعلی مقابلہ کیس، ایڈیشنل سیشن جج کا مکمل رپورٹ بمع ڈی این اے عدالت جمع کرانے کا حکم

Jan 31, 2018

قصور (نمائندہ نوائے وقت) ایمان فاطمہ قتل کیس میں جعلی پولیس مقابلہ میں ہلاک ہونے والے مدثر کیس میں ایڈیشنل سیشن جج قصور ظفر اقبال نے مدثر کی والدہ جمیلہ بی بی کی طرف سے دائر رٹ پٹیشن میں پولیس کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے اسے ناکافی قرار دیا مکمل رپورٹ بمعہ ڈی این اے ٹیسٹ یکم فروری کو عدالت میں جمع کروانے کی ہدایت کی ، جعلی مقابلہ میں ہلاک ہونے والے مدثر کی والدہ جمیلہ بی بی زوجہ منیر احمد نے 27جنوری کو رٹ دائر کر دائر کی تھی اسکے بیٹے مدثر کو پولیس نے بے گناہ قتل کیا سابق ڈی پی او قصور ، ڈی ایس پی صدر سرکل قصور، سابق ایس ایچ او سمیت دیگر اہلکاروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی دوسری طرف سپریم کورٹ کے حکم پر قائم ہونے والی جے آئی ٹی نے گزشتہ روز مدثر قتل کیس میں تفتیش کے لئے ایس ایچ او سٹی پتوکی انسپکٹر ریاض عباس کو بھی اپنی طویل میں لے لیا جبکہ اسے قبل بھی جے آئی نے تفتیش کے لئے سب انسپکٹر محمد علی ، اے ایس آئی تنویر احمد اور محمد شریف سمیت چھ اہلکاروں کو زیر حراست رکھا ہوا سابق ایس ایچ او صدر قصور سے تفتیش کے لئے بلالیا مگر وہ روح پوش ہو گیا ہے جسکی تلاش جاری ہے۔

مزیدخبریں