نئے ریفرنس سے ثابت ہو گیا پرانا نامکمل تھا جے آئی ٹی، تعویذ، دھاگوں والی کمپنی نواز شریف کیخلاف ثبوت ڈھونڈ رہی ہے: مریم اورنگزیب

Jan 31, 2018

اسلام آباد (صباح نیوز) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نامکمل ریفرنس پر نوازشریف کو سیاسی انتقام کانشانہ بنایا گیا ہے، تعویذ اور دھاگوں والی کمپنی نواز شریف کے خلاف ثبوت ڈھونڈ رہی ہیں۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا نامکمل ریفرنس پرکارروائی شروع کردینا کونسا قانون ہے۔ پانامہ جے آئی ٹی کو تعویذ اور دھاگوں والی کمپنی قرار دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ تیسری بار تفتیش کررہی ہے کہ سابق وزیراعظم کے خلاف کوئی ثبوت مل جائیں۔ عوام کے بڑے بڑے جلسوں نے اپنا فیصلہ سنادیا ہے، اس کے باوجود اگر ہمیں نشانہ بنایا گیا تو ہمیں کوئی پروا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا نئے ریفرنس سے ثابت ہوگیا کہ پہلے والاریفرنس نامکمل تھا۔

مزیدخبریں