الیکشن ایکٹ: وزیراعظم کے سیکرٹری‘ سپیکر کو نوٹس جاری، درخواستیں یکجا کرنے کا حکم

Jan 31, 2018

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن ایکٹ 2017ء کی سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن سے متعلق شقوں کے خلاف درخواست پر وزیراعظم کے سیکرٹری اور سپیکر قومی اسمبلی کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔ عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق نے اس حوالے سے دائر تمام درخواستوں کو یکجا کرکے 22 فروری کو سماعت کے لئے مقررکرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ایڈووکیٹ جنرل کو بھی معاونت کے لئے طلب کر لیا ہے۔

مزیدخبریں