چندی گڑھ (آئی این پی) بھارت کی جانب سے پاکستان پر بے بنیاد الزام تراشیوں کا سلسلہ نہ رک سکا، ہٹ دھرمی برقرار رہی، بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے سرحد پر جنگ بندی معاہدہ کی خلاف ورزی کا الزام پھر پاکستان پر دھر دیا۔ بھارتی وزیر داخلہ نے منگل کو ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے متعدد مرتبہ یقین دہانیوں کے باوجود سرحد پر جنگ بندی معاہدہ کی خلاف ورزی کی ہے۔
بھارتی ہٹ دھرمی، جنگ بندی معاہدہ کی خلاف ورزی کا الزام پھر پاکستان پر دھر دیا
Jan 31, 2018