اسلام آباد( نوائے وقت رپورٹ) نہال ہاشمی توہین عدالت کیس کا فیصلہ کل یکم فروری کو سنایا جائے گا۔ سپریم کورٹ نے نہال ہاشمی توہین عدالت کا فیصلہ محفوظ کررکھا تھا، نہال ہاشمی نے سپریم کورٹ میں غیر مشروط معافی مانگی تھی، جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ فیصلہ سنائے گا۔