دنیا بھر میں 152 سال بعد ’’سپر بلیو بلڈ مون‘‘ کا تاریخی نظارہ آج دیکھا جا سکے گا

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں 152 سال بعد ’’سپر بلیو بلڈ مون‘‘ کا تاریخی اور منفرد نظارہ (آج) بدھ کو دیکھا جا سکے گا۔ اس سے قبل 31 جنوری 1866ء میں ایسا نظارہ دیکھا گیا تھا اور اب 152 سال بعد اسی تاریخ اور وقت میں مکمل چاند گرہن ہو گا اور بلیو بلڈ مون کا نظارہ کیا جا سکے گا۔ محکمہ موسمیات پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر غلام رسول نے اس حوالے سے بتایا کہ بلیو بلڈ مون پاکستان بھر میں دیکھا جا سکے گا تاہم اس کا انحصار موسمی حالات پر ہے، پاکستان میں چاند گرہن کا آغاز 15 بجکر 51 منٹ پر ہو گا، 16 بجکر 48 منٹ پر جزوی جبکہ 18 بجکر 31 منٹ پر مکمل چاند گرہن ہو گا۔ اس دوران چاند معمول سے 34 فیصد زیادہ روشن اور 14 فیصد بڑا دکھائی دے گا۔ اس موقع پر چاند کا نظارہ سرخی و نارنجی مائل جبکہ بعض علاقوں میں نیلا مائل کا ہو گا۔ اس لئے اسے سپر بلیو بلڈ مون کا نام دیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق بلڈ مون کا نظارہ اس وقت ہوتا ہے جب چاند مغرب سے مشرق زمین کے سائے میں چلتا ہے۔ سپر بلیو بلڈ مون امریکہ، شمالی مشرقی یورپ، روس، ایشیا، بحرہند، بحرالکاہل اور آسٹریلیا کے مختلف حصوں میں بھی نظر آئیگا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...