فیصل آباد(نوائے وقت رپورٹ) غلام محمد آباد فیصل آباد میں سرکاری سکول سے 4 سالہ بچہ زخمی حالت میں ملا ہے۔ اہل علاقہ نے بتایا کہ انہیں سکول کے اندر سے بچے کے رونے کی آواز آرہی تھی دیوار پھلانگ کر سکول میں داخل ہوئے تو بچہ زخمی حالت میں ملا۔ اہل علاقہ نے بچے کو جنرل ہسپتال میں داخل کرادیا۔ بچے کی حالت تشویشناک ہے واقعے کے خلاف شہریوں نے احتجاج کیا ہے۔
فیصل آباد: سکول سے 4 سالہ بچہ زخمی حالت میں برآمد‘ شہریوں کا احتجاج
Jan 31, 2018