سری نگر (آئی این پی) مقبوضہ کشمیر کے نائب مفتی اعظم نصیر الاسلام نے کہا ہے بھارت میں قابل رحم حالت میں بسنے والے مسلمانوں کو علیحدہ ملک حاصل کرنا چاہئے، پاکستان کا 17کروڑ لوگوں کے ساتھ قیام عمل میں آیا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انہوں نے منگل کو انٹرویو میں کہا بھارت میں مسلمانوں کو انتہاپسندوں کی جانب سے خوف و ہراس کا شکار کیا جا ر ہا ہے، مسلمانوں کو کبھی جہاد سے پیار تو کبھی گائے کا گوشت کھانے کے الزامات لگا کر مارا جا رہا ہے، بھارت میں مسلمانوں کی تعداد آبادی کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر ہے۔
انتہا پسندوں کا خوف، گائے کا گوشت کھانے پر قتل،بھارتی مسلمانوں کو علیحدہ ملک حاصل کرنا چاہئے: نائب مفتی اعظم مقبوضہ کشمیر
Jan 31, 2018