امریکہ میں بھی فری کشمیر، خالصتان کے پوسٹرز گاڑیوں پر آویزاں، بھارتی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ

Jan 31, 2018

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) یورپ کے بعد امریکہ میں بھی بھارت مخالف تشہیری مہم کا آغاز ہو گیا۔ گاڑیوں پر فری کشمیر اور فری خالصتان کے پوسٹرز آویزاں کئے گئے۔ مظاہرین بھارتی سفارتخانے کے سامنے جمع ہو گئے اور احتجاج کیا۔ کشمیر میں بھارتی مظالم روکنے کا مطالبہ کیا ہے اور انڈیا مخالف نعرے لگائے۔

مزیدخبریں