سنیٹ مجلس قائمہ کا ٹی ڈیپ کا 3 سال سے بورڈ اجلاس نہ بلانے پر اظہار برہمی

Jan 31, 2018

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سینیٹ کی مجلس قائمہ برائے تجارت و ٹیکسٹائل کے اجلاس میں کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد کی صورتحال کے بارے میں بتایا گیا۔ ڈی جی ٹی ڈیپ نے بتایا کہ کمیٹی نے 14 سفارشات دی تھیں ان میں سے سات پر عملدرآمد ہو گیا ہے اور باقی چار پر عملدرآمد جاری ہے۔ کمیٹی نے اس بات پر سخت برہمی ظاہر کی کہ ٹی ڈیپ نے گزشتہ 3 سال میں اپنے بورڈ کا اجلاس منعقد نہیں کیا ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ٹی ڈیپ کے بورڈ کی تشکیل تو نہیں کی گئی ہے تاہم اب بورڈ تشکیل دے دیا جائے گا۔ ڈی جی ٹی ڈیپ نے تجارتی تنظیموں کی طرف سے ممبر شپ کے قواعد میں تبدیلی کے بارے میں بتایا۔ کمیٹی نے پاکستان ہارٹیکلچر ترقیاتی و برآمدی کمپنی کی کارکردگی کی تعریف کی۔ 

مزیدخبریں