3 جعلسازوں کا ریمانڈ منظور

Jan 31, 2018

ملتان (سپیشل رپورٹر) جودیشل مجسٹریٹ ملتان نے جعل سازی کے مقدمہ میں ملوث 3 ملزموں کا3،3روزہ جسمانی ریمانڈمنظورکرنے کاحکم دیاہے۔فاضل عدالت میں تھانہ ایف آئی اے کیمطابق ملکی کمپنی کے مصالحہ جات اوردیگر اشیاء جعلی طورپرتیارکرکے فروخت کرنے کے مقدمہ میں مختلف علاقوں میں چھاپیمارکرملزموں عبدالزاق،محمدآصف اورسرفراز علی کوگرفتارکرکے بھاری مقدارمیں مصالحہ جات اورپیکنگ میٹریل برآمدکیاگیا ہے اورملزموں سے مزیدبرآمدگی ہونی باقی ہے۔

مزیدخبریں