واشنگٹن (این این آئی) داعش کے ساتھ جنگ سے تباہ حال عراقی شہر موصل میں ملبے کے ڈھیروں سے نعشیں نکالنے کا کام اب بھی جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ شہر اب سے تقریباً چھ ماہ قبل شدید لڑائی کے بعد داعش سے خالی کرا لیا گیا تھا جس کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں ملبے کے ڈھیروں سے مرنے والوں کی نعشیں نکالنے کا کام جاری رہا۔ جیسے جیسے تباہ شدہ مکانات اور عمارتوں کا ملبہ ہٹایا جا رہا ہے، ملبے میں دبی ہوئی نعشیں بھی برآمد ہو رہی ہیں۔ مقامی شہریوں نے بتایا کہ امدادی کارکنوں نے ملبے کے ڈھیر سے ایک دس سالہ بچی کی نعش نکالی ہے۔
موصل میں ملبے کے ڈھیروں سے نعشیں نکالنے کا کام جاری
Jan 31, 2018