جرمنی میں افغان مہاجرکے ہاتھوں لڑکی قتل، ہزاروں افرادسڑکوں پر نکل آئے

برلن (این این آئی) جرمن شہر کانڈل میں ایک ماہ قبل ایک افغان تارک وطن کے ہاتھوں ایک نوجوان لڑکی کے قتل کے خلاف مقامی افراد نے تحفظ کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔ اسی دوران نسل پرستی کے خلاف بھی چند لوگوں نے ریلی نکالی۔میڈیارپورٹس کیی مطابق جرمنی کا ایک چھوٹا سا شہر کانڈل احتجاجی مظاہروں کا مرکز بنا رہا۔ ساڑھے آٹھ ہزار کی آبادی والے اس شہر میں ہزاروں افراد نے سڑکوں پر نکل کر اپنے اور اپنے بچوں کے لیے تحفظ کا مطالبہ کیا اور ریلی نکالی۔ ان لوگوں نے بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر تحفظ کے مطالبات درج تھے۔ اسی مقام پر ایسے لوگ بھی موجود تھے، جو نسل پرستی اور اجنبیوں سے خوف کے خلاف آواز اٹھا رہے تھے۔

ای پیپر دی نیشن