کے پی کے جل رہا اور عمران خان جھوٹ کی بانسری بجا رہے ہیں،اپنی نااہلی کا اعتراف کریں:سعدرفیق

Jan 31, 2018 | 13:07

آن لائن

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ دوسروں کو ہر وقت عدالتی ریمارکس کے طعنے دینے والے اپنی نااہلی کا اعتراف کریں۔ پی ٹی آئی نے کبھی اپنی کوتاہی یا نااہلی تسلیم نہیں کی جب کہ خیبرپختونخوا جل رہا ہے اور عمران خان جھوٹ کی بانسری بجارہے ہیں۔ مشال ، اسما اور عاصمہ کے قاتلوں کو پکڑنے میں ناکامی صوبائی حکومت کی بیڈ گورننس کے نمونے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیرخواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان کا خیبرپختونخوا سے رشتہ محض سرکاری وسائل کے بے محابہ استعمال تک محیط ہے، کے پی جل رہا ہے لیکن عمران خان جھوٹ کی بانسری بجارہے ہیں جبکہ کے پی پولیس کی نا اہلی کے بارے میں سپریم کورٹ کے ریمارکس پر تحریک انصاف گونگی کیوں ہوگئی ہے۔وزیرریلوے نے کہا کہ مشال ، اسما اور عاصمہ کے قاتلوں کو پکڑنے میں ناکامی صوبائی حکومت کی بیڈ گورننس کے نمونے ہیں، دوسروں پر بہتان لگانے والی پی ٹی آئی نے کبھی اپنی کوتاہی یا نااہلی تسلیم نہیں کی جبکہ دوسروں کو عدالتی ریمارکس کے طعنے دینے والے اپنی نااہلی کا اعتراف کریں۔

مزیدخبریں