والڈ سٹی اتھارٹی افسران نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔یہ دورہ ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی کامران لاشاری کے حالیہ دورے کی کڑی تھا ۔وفد میں ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن شاہد ندیم ، ڈائریکٹر کنزرویشن اینڈ پلاننگ نجم الثاقب ، ڈائریکٹر مارکیٹنگ آصف ظہیر، اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن انیسہ سکندر شامل تھیں جبکہ وفد نے پراجیکٹ ڈائریکٹر اکبر ناصر خان سے ملاقات کی ۔پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی اور والڈ سٹی اتھارٹی کے مابین ایم او یو سائن کیا جائے گا ۔
ایم او یو کے تحت والڈ سٹی کے داخلی اور خارجی راستوں کی حفاظت اور نگرانی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے تحت بھی ہوگی ۔
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی اپنے کیمروں کے زریعے اس نگرانی کو ممکن بناۓ گی۔
والڈ سٹی اتھارٹی افسران کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ
Jan 31, 2018 | 13:23