ٹیکسی یا بسوں کے لئے باہر سے خواتین ڈرائیور درآمد کرنے کا کوئی ارادہ نہیں: سعودی اتھارٹی

Jan 31, 2018 | 13:52

آن لائن

سعودی عرب پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے قائم مقام سربراہ ڈاکٹر رمیح الرمیح نے واضح کیا ہے کہ ٹیکسی یا بسوں کے لئے باہر سے خواتین ڈرائیور درآمد کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ سعودی خواتین مردوں کی طرح ٹیکسی چلا سکتی ہیں۔ ہمارے یہاں غیر ممالک سے خواتین ڈرائیور طلب کرنے کا نہ کوئی رجحان ہے اور نہ ہی ارادہ۔ اس قسم کی ملازمتوں کے لئے ہماری بیٹیاں اور بہنیں زیادہ استحقاق رکھتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ لیڈیز ٹیکسی کا نیا نظام تیار کیا جا رہا ہے، جو خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنے پر جاری کر دیا جائے گا۔الرمیح نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ خواتین ٹرینیں بھی چلا سکتی ہیں البتہ ابھی اس کی کوئی اشد ضرورت نہیں۔ امیرہ نورہ یونیورسٹی میں اس قسم کا ایک تجربہ بھی کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں