ڈاکٹر عاصم کو ایک بار پھر سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کا سربراہ بنانے پر اساتذہ احتجاج پر اتر آئے۔سندھ میں فیڈریشن آف آل پاکستان اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن (فپواسا)کا احتجاج جاری رہا اور سرکاری جامعات کے اساتذہ نے تدریسی عمل کا بائیکاٹ کردیا۔جامعہ کراچی کے بعض شعبہ میں اساتذہ کے احتجاج کے باعث تدریسی عمل معطل رہا۔فپواسا کے مطابق ڈاکٹر عاصم 4 برس میں ایچ ای سی فعال کرنے میں ناکام رہے ہیں۔