امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسیٹیٹ آف یونین سے خطاب کے دوران بد نام زمانہ گوانتانامو بے جیل کو دوبارہ کھولنے کا اعلان کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں نے ایگزیکٹیو آرڈ پر دستخط کرکے سیکریٹری اسٹیٹ جیمز میٹس کو گوانتا ناموبے جیل کا جائزہ لینے کا حکم دیا ہے تا کہ اسے دوبارہ فعال کیا جائے جسے سابق صدر بارک اوباما نے بند کرنے کی ناکام کوشش کی تھی۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ کیوبا میں قائم گوانتانامو بے جیل کو بدبو دار کیڑوں سے بھر دیں گے، یہ فیصلہ درست ہوگا، امریکا کے خلاف دہشت پھیلانے والوں کو اس جیل میں بھیج کر ٹرائل کیے جائیں گے۔واضح رہے کہ امریکا کے سابق صدر بارک اوباما بدنام زمانہ گوانتانامو بے جیل کو بند کرنے میں ناکام رہے تھے لیکن کل 242 میں سے 41 قیدیوں کو جیل میں رکھا گیا تھا۔
امریکی صدر کا گونتانامو بے جیل دوبارہ فعال کرنے کا اعلان
Jan 31, 2018 | 15:16