چودھویں کے عام چاند کے مقابلے میں چودہ فیصد بڑے اورتیس فیصدزیادہ روشن چاند نے سب سے پہلے امریکہ میں جلوے دکھانا شروع کیے جس کے بعد یہ سلسلہ پاکستان سمیت دنیا کے اکثر ممالک میں پھیل گیا۔ مشرق وسطیٰ، مشرقی ایشیا، انڈونیشیا، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے کافی حصوں میں چاند کا دلکش نظارہ کیا جا رہا ہے ۔مغربی ایشیا، برِصغیر پاک و ہند، مشرقِ وسطیٰ اور مشرقی یورپ میں بھی سپر بلیو بلڈ مون دیکھا گیا۔دو ہزار اٹھارہ کے بعد اگلی مرتبہ ایسا اکتیس دسمبر دو ہزار اٹھائیس کو ہو گا اور اس کے بعد دو ہزار سینتیس کو ہوگا۔دو ہزار اٹھارہ سے پہلے چاند کا آٹھ فیصد جزوی گرہن اکتیس دسمبر دو ہزار نو کو لگا تھا لیکن بلیو مون کا مکمل گرہن آخری مرتبہ اکتیس مارچ اٹھارہ سو چھیاسٹھ کو لگا تھا، اس گرہن کو دیکھنے کے لیے سب سے بہترین جگہ مشرقی ایشیا، انڈونیشیا، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کو قرار دیا گیا۔