انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ایس ایس پی تشدد، پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں عمران خان کو پندرہ اور چھبیس فروری کو طلب کرلیا

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے عمران خان کو طلب کر لیا۔عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو ایس ایس پی تشدد کیس میں 15 فروری جبکہ پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملوں کے کیس میں26 فروری کو طلب کر لیا ہے۔ عمران خان نے 2 جنوری کو انسداد دہشتگردی عدالت سے ضمانت کرائی تھی جبکہ چیرمین تحریک انصاف کے خلاف پولیس کی جانب سے عبوری چالان پیش کیا گیا تھا، پولیس کی جانب سے چالان پیش ہونے کے بعد اے ٹی سی نے عمران خان کی طلبی کا سمن جاری کیا، سمن عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ پر بھیج دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن