پارلیمنٹ حملہ کیس میں تحریک انصاف کےرہنما شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت منظور کر لی گئی

اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پارلیمنٹ اور سرکاری ٹی وی پر حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے شاہ محمود قریشی کی ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں پر آٹھ فروری تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔ سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دھرنےکےدوران سیاسی بنیاد پرمقدمہ درج کیا گیا، من گھڑت الزامات لگائے گئے، دہشتگردی کی دفعات لگائی گئیں، عدالت نے عبوری ضمانت منظور کر لی ہے ۔سیاسی دباؤ ڈالنے کیلئے ایف آئی آرزکٹوائی جاتی ہیں، کاش سیاسی بنیادوں پرمقدمات درج ہونا بند ہوجائیں، سیاسی ایف آئی آرسےعام شہریوں کوتکلیف پہنچتی ہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سیاست میں وضع داری کی ضرورت ہوتی ہے اداروں کا احترام ہم سب پر لازم ہے، ادارے کمزور ہو جائیں تو نظام کمزور ہو جاتا ہے، پارلیمنٹ کا احتر ام کرنا چاہئیے، نوک جھونک بھی ہوتی ہے جو ہونی چاہیئے لیکن اس کا بھی ایک مہذب انداز ہونا چاہیئے۔
رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ سیاست میں نئے سیاسی تدبر کی ضرورت ہے، عدالت پیش نہ ہوناطاہرالقادری کی اپنی کوئی حکمت عملی ہوگی، طاہرالقادری قانون کومجھ سےزیادہ سمجھتےہیں۔

ای پیپر دی نیشن