لاہور ہائیکورٹ نے عدالت عالیہ کے کیس مینجمنٹ سسٹم کے منصوبہ میں خورد برد کیخلاف درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق مزید دلائل طلب کر لئے

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے عدالت عالیہ کے کیس منیجمنٹ سسٹم کے منصوبہ میں خورد برد کے خلاف دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق مزید دلائل طلب کر لئے۔جسٹس عابد عزیز شیخ نے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کو عدالتی معاونت کے لئے طلب کر لیا۔ درخواست گزارمحمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے اپنے دلائل میں کہا کہ عدالت عالیہ کے سافٹ وئیر میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں ہوئیں۔ عدلیہ اور بار کا معاملہ ہے نہیں چاہتے ہمارے ادارے کا مذاق اڑے اور معاملہ سڑکوں پر آئے۔ درخواست گزار نے مزید کہا کہ سابق آئی ٹی کے سربراہ عمر سیف نے ناقص منصوبہ لگایا ۔30کروڑ روپے میں ہائیکورٹ میں نیا آئی ٹی سسٹم فیل ہوچکا ہے ۔عدالت اس منصوبہ کی ازسر نو تحقیقات کا حکم جاری کرے۔فاضل عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق مزید دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...