پنجاب فوڈ اتھارٹی اور سماجی تنظیم ”گین“ کے زیر اہتمام ورکشاپ کا انعقاد

Jan 31, 2019

لاہور(نیوزرپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی اور سماجی تنظیم”گین“کے اشتراک سے پی سی ہوٹل میں”پنجاب فوڈ اتھارٹی انسپیکشن اور سیمپلنگ کے طریقہ کار “ کے موضوع پرورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان اور صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چودھری نے بطور مہمان خصوصی جبکہ ددسرے صوبوں کی فوڈ اتھارٹیز کے افسران نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں گین کے ڈائریکٹر فوڈ پالیسی اینڈ فائنانسنگ گریگ ایس گیرٹ،کنٹری ڈائریکٹرقیصر منیر پاشا ،گین پروگرام ہیڈ چوہدری فیض رسول اورصوبہ بھر سے پنجاب فوڈ اتھارٹی آپریشن ٹیموں کے افسران نے بھی شرکت کی۔

مزیدخبریں