اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ روزنامہ نوائے وقت نے ہمیشہ اسلام، نظریہ پاکستان اور جمہوریت کی سربلندی کے حق میں آواز بلند کی ہے۔ حمید نظامی نے روزنامہ نوائے وقت کی بنیاد رکھی اور مجید نظامی نے اسے تناور درخت بنا دیا جب تک روزنامہ نوائے وقت جیسے ادارے موجود ہیں پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کو کوئی قوت کمزور نہیں کرسکتی۔ بدھ کو نوائے وقت ہاو¿س کے دورہ کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے مجید نظامی سے وابستہ یادوں کو تازہ کیا اور کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں اسلام اور نظریہ پاکستان پر یقین رکھنے والی قوتوں کی پشت بانی کی اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے عمر بھر جدوجہد کرتے رہے۔ انہوں نے ہمیشہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کیلئے آواز بلند کی۔ کشمیری قوم مجید نظامی کی احسان مند ہیں۔
فاروق حیدر
مجید نظامی نے ہمیشہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلئے آواز بلند کی، احسان مند ہیں: راجہ فاروق حیدر
Jan 31, 2019