پی اے سی کا اجلاس آج ہوگا، شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پارلیمنٹ کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا اجلاس اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی زیر صدارت( آج) ہو گا جس میں ایوی ایشن ڈویژن کے آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا جائے گا۔ پی اے سی کے (کل) جمعہ کو ہو نے والے اجلاس میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ 4فروری بروز پیر کو ہونے والے اجلاس میں کامرس ڈویژن کے آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا جائے گا۔ دوسری جانب سپیکر اسد قیصر نے اجلاس میں شرکت کے لئے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا پروڈکشن آرڈر جاری کردیا ہے۔ نےب نے منسٹرز انکلےو مےں مےاں شہبازشریف کی رہائش گاہ کو سب جیل قراردے دیا گیا۔
پی اے سی

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...