اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کو پبلک اکا¶نٹس کمیٹی کا رکن نامزد کر دیا جبکہ مسلم لیگ ن کے ایاز صادق کی جگہ کمیٹی کا رکن نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ذرائع کے مطابق شیخ رشید کی نامزدگی کیلئے نام سپیکر قومی اسمبلی کو بھجوا دیا گیا شیخ رشید نے وزیراعظم عمران خان سے پی اے سی کا رکن بننے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ سعد رفیق نے پارٹی قیادت سے پی اے سی رکن بنانے کی درخواست کی تھی ایازصادق پارٹی فیصلے پر پی اے سی کی رکینت سے سبکدوش ہونے کی درخواست دیں گے پی اے سی چیئرمین شہباز شریف اجلاس کیلےءسعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کریں گے۔
سعد رفیق