کراچی (صباح نیوز)مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ اسد عمر بڑی بڑی ڈینگیں مارتے رہے، کیا کچھ نہیں، حکومت کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں، ناکام پالیسیوں نے معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا۔ انہوں نے وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا وزیراعظم کا کوئی ایجنڈا نہیں، انکا ایک ہی ایجنڈا ہے دوسروں پر الزام لگانا، عوام چاہتے ہیں آپ نعرے نہ لگائیں بلکہ کام کریں۔