شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت + نمائندہ خصوصی) آئی جی پنجاب پولیس امجد جاوید سلیمی کی سفارش پر آر پی او شیخوپورہ بلال صدیق کمیانہ کو تبدیل کرکے ان کی جگہ عبدالقادر قیوم کو آر پی او شیخوپورہ تعینات کردیا گیا ہے جو آج اپنے عہدہ کا چارج سنبھال لیں گے۔ ذرائع کے مطابق شیخوپورہ میں امن و امان کی ابتر صورتحال کی بناء پر آر پی او کو تبدیل کیا گیا ہے۔
آر پی او شیخوپورہ، بلال صدیق کمیانہ تبدیل عبدالقادر قیوم آج چارج سنبھالیں گے
Jan 31, 2019