امریکہ میں سردی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا،مشی گن الی نوائے اور وسکونسن میں ایمرجنسی نافذ

Jan 31, 2019

واشنگٹن (این این آئی)امریکہ قطب شمالی کی یخ بستہ ہوائوں کی زد میں آگیا، جس کے بعد شکاگو میں ریکارڈ سردی کا ہائی الرٹ جاری ہوا ہے۔شکاگو میں منفی 55 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جانے والی یخ بستہ ہواوں کے ساتھ درجہ حرارت منفی 27 تک گرگیا، مشی گن، الی نوائے اور وسکونسن میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا قطب شمالی کی یخ بستہ ہوائوں کی زد میں آگیا، جس کے بعد شکاگو میں ریکارڈ سردی کا ہائی الرٹ جاری ہوا ہے۔شکاگو میں منفی 55 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جانے والی یخ بستہ ہواوں کے ساتھ درجہ حرارت منفی 27 تک گرگیا، مشی گن، الی نوائے اور وسکونسن میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ سرد موسم کے باعث امریکی ایئر پورٹس پر 2 ہزار 700 سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں، جن میں شکاگو آنے اور جانے والی ڈیڑھ ہزار پروازیں بھی شامل ہیں۔الی نوائے اور آئیوا سمیت 6 امریکی ریاستوں میں پوسٹل سروس بھی مکمل طور پر بند کردی گئی ہے۔

مزیدخبریں