رائے ونڈ (نامہ نگار )صدر مسلم لیگ نون یوتھ ونگ رائیونڈ میاں محمد آصف شہزاد نے کہا کہ عمران خان نے کرپشن کے خاتمے کا نام پر عوام کو بے وقوف بنانے کا ڈرامہ بند کریں۔ احتساب کے نام پر لوگوں کی پگڑیاں اچھالی جارہی ہیں، نیب کو صرف اور صرف سیاسی انتقام کے لیے استعمال کیا جارہا ہے، ملک کو چلانے کے لئے سیاسی ویژن کی ضرورت ہے مگر بدقسمتی سے موجودہ حکومت کے پاس سیاسی ویژن نہیں ہے، عمران خان سب کے سامنے جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کا خواب دکھانے والے حکومت نے جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ کر کے عوام پر ظلم کے پہاڑ گرا دئیے ہیں، عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، کسی بھی ملک کی ترقی میں تعلیم اور صحت کا اہم کردار ہوتا ہے کیونکہ تعلیم اور صحت کے شعبے کو نظرانداز کرکے ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوا جاسکتا ،حکومت غریب مکائوپالیسیاں فوری ترک کرے۔