ملکی ترقی اورخوشحالی کاروڈمیپ واضح ہے:ملک اسدکھوکھر

مانگامنڈی(نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رکن صوبائی اسمبلی ملک اسد کھوکھر نے کہا ہے کہ عمران خان کی زیر قیادت ملکی ترقی اورخوشحالی کاروڈمیپ واضح طور پرنظرآناشروع ہوگیااورپہلی مرتبہ پاکستان کے ہر شہری کو حکومت سے بڑی بڑی توقعات وابستہ ہیں جن کو پورا کرنے کیلئے پی ٹی آئی کی حکومت دن رات ایک کرتے ہوئے محنت اور نیک نیتی سے آگے بڑھ رہی ہے۔ وفاقی کابینہ کے فیصلے ثابت کر رہے ہیں کہ ملک گیر تبدیلی شروع ہو چکی ہے اورپہلے مرحلے میں شروع ہونے والی کفایت شعاری مہم کاآغازخودعمران خان نے اپنے آپ اوراپنی ٹیم کے اراکین سے کیاہے۔ اب قومی وسائل عوام پر ہی خرچ ہوں گے اورکسی کوسرکاری رقم کا ایک پیسہ بھی ضائع کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...