لاہور(نیوزرپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک، و جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ سانحہ ساہیوال میں اگر مقتولین کے ورثاء کو انصاف نہ ملا تو ایک مظلوم ماں کی بد دعا تبدیلی کے دعویدار حکمرانوں کے اقتدار کو لے ڈوبے گی، بچوں کے سامنے والدین کا قتل گڈ گورننس کے جھوٹے دعویداروں کے منہ پر طمانچہ ہے ابھی تک حکمرانوں کی72گھنٹے والی رپورٹ سامنے نہیں آ سکی , ذیشان کو دہشت گرد ثابت کرنے میں بھی ناکام نظر آ رہے ہیں،ہمارا مطالبہ ہے کہ سانحہ ساہیوال پر جو ڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے, میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی ہدایت پر 5فروری کو یوم کشمیر شایان شان طریقہ سے منایا جائے گا اس سلسلہ میں تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی دفتر میں رہنماؤں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی علی پرویزملک،غزالی سلیم بٹ،چوہدری شہباز،سعدیہ تیمور،میاں مرغوب،چوہدری،سمیرا امجد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ اتنے بڑے سانحے کے بعد حکومت لاپتہ ہو گئی، ریاستِ مدینہ کی پیروی کے دعویدار آج کے حکمران بتائیں سانحہ ساہیوال کا ذمہ دار کون ہے؟ نیازی سرکار کی تحقیقات پر کسی کو اعتماد نہیں۔ ایس ایس پیز اور آئی جیز کو تبادلہ کرنے سے انصاف نہیں ہو گا،ٹوئٹر والی سرکار دروغ گوئی اور مخالفین پر الزام بازی کے علاوہ کچھ نہیں کر سکتی۔
سانحہ ساہیوال:حکمرانوں کی 72گھنٹے والی رپورٹ نہ آسکی:پرویزملک‘خواجہ عمران نذیر
Jan 31, 2019