برطانوی سامراج اور ہندوئوں کے مظالم کے سبب علیحدہ ریاست کا تصور ابھرا: خالد رفیق

Jan 31, 2019

لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار سائوتھ ایشین سٹڈیز کے زیر اہتمام پارٹیشن 1947ء آرکائیو آرگنائزیشن کے اشتراک سے ’فیلو شپ آف 1947پارٹیشن آرکائیو‘ کے موضوع پر سنٹر کے آڈیٹوریم میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں بریگیڈئیر (ر) خالد امین نے کلید ی خطاب کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سنٹر پروفیسر ڈاکٹر عنبرین جاوید ،فیکلٹی ممبران ، ایم فل /پی ایچ ڈی سکالرز اور طلبائو طالبات نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں بریگیڈیئر (ر)خالد امین نے 1940ء کے دہلی میں اپنے ذاتی تجربات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی مسلمانوں پر برطانوی سامراج اور ہندوئوں کے مظالم نے پاکستان کی صورت میں علیحدہ ریاست کے تصور کی بنیاد فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی سامراج میں مسلمانوں کے ساتھ بہت زیادتیاں کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ برصغیر میں کرپس مشن کی سیاسی و قانونی طورپر بہت اہمیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے پاکستان کے قیام میں مرکزی کردار ادا کیاانہیں تمام مسلمان قدر کی نگاہ سے دیکھتے تھے۔

مزیدخبریں