دہشت گردی سی پیک کو ناکام بنانے کا امریکی وبھارتی حربہ ہے، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے مرکزی ترجمان نے بلوچستان کے ضلع لورالائی میںڈی آئی جی پولیس کے دفترپرخودکش بم دھماکوں اور گزشتہ روزڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ کی پرزورمذمت کرتے ہوئے باورکرایاکہ جب تک کالعدم دہشت گرد جماعتوں کے بارے میںدوہری پالیسی جاری رہی تو لورالائی جیسے سانحات رونما ہوتے رہیں گے، ایک ماہ میں دوسرے بڑے سانحے میں 10سپوتوں کی شہادت نے پوری قوم کو سوگوار کردیاہے ، دہشت گردی پاکستان کو دباؤ میں رکھنے اور سی پیک کو ناکام بنانے کا امریکی وبھارتی حربہ ہے دہشت گردی کے سانحات کا مقصدکشمیر و فلسطین کے سلگتے مسائل سے توجہ ہٹانا ہے ، استعماری قوتیں جان لیں دنیا کی کوئی طاقت حسینی ؑعزم سے سرشار کشمیرو فلسطین کی آزادی کی تحریکوں کو نہیں دبا سکتی،سیکیورٹی فورسسز کے ہاتھوں دہشتگردوں کو واصل جہنم ہونے پر سلام عقیدت پیش کرتے ہیں ۔ہیڈکوارٹر ٹی این ایف ایف جے سے جاری کردہ ایک بیان میں ترجمان نے باورکرایا کہممنوعہ جماعتوں کو حساس علاقوں کے دورے کروانا اور تحائف سے نوازنا نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی ہے۔

ای پیپر دی نیشن