اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی )ڈریپ) نے ایک سال میں 9987 ڈرگ امپورٹ لائسنس جاری کئے، 5329 ادویات کی ایکسپورٹ کے این او سی جاری کئے گئے۔ ڈریپ کے اعداد وشمار جاری کے مطابق پاکستان میں فارماسیوٹیکل پروڈکشن کی ایکسپورٹ میں اضافہ دیکھنے میں آیا ۔ گزشتہ سال 212 ملین امریکی ڈالر کی ایکسپورٹ ہوئی جبکہ اس سال 247.88 ملین ڈالر کی ایکسپورٹ ہوئی۔ پاکستانی کمپنیاں دنیا کے 128 ممالک کو ادویات ایکسپورٹ کر رہی ہیں ۔ ڈریپ ترجمان کے مطابق یہ مہم سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کے بعد بنائے گئے روڈ میپ کا حصہ ہے اور اس مہم میں ڈریپ نے گزشتہ دنوں عوام الناس سے اپیل کی تھی کہ اگروہ کسی شخض فارمیسی، میڈیکل اسٹوریا مینوفیکچرر کو جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی تیاری میں ملوث دیکھیں تو فوراًڈریپ کو اطلاع دیں۔ فارمیسی اور سٹور مالکان سے کہا گیا تھا کہ وہ بغیر بل وارنٹی کوئی دوا اپنے پاس نہ رکھیں۔