عمار یاسر کا استعفیٰ،ضلع چکوال کا سیاسی منظر نامہ دھندلاہٹ کا شکار

Jan 31, 2019

چکوال( نامہ نگار) ضلع چکوال کا سیاسی منظر نامہ دھندلاہٹ کا شکار ہے، صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر کا استعفیٰ درمیان میں ہی لٹکا ہے اور اس حوالے سے متضاد اطلاعات آرہی ہیں۔حلقہ این اے 65سے نو منتخب رکن قومی اسمبلی چوہدری سالک حسین تقریباً حلقے سے غائب ہوچکے ہیں جبکہ حافظ عمار یاسر کے استعفے کے بعد ان کا بھی آنا جانا محدود ہوچکا ہے جس کی وجہ سے لاوہ اور تلہ گنگ کی عوام شدید مشکلات سے دوچار ہیں اور اس کے سیاسی اثرات جلد سامنے آئیں گے۔ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق کے درمیان جو سرد جنگ جاری ہے اس کا ابھی تک ڈراپ سین نہیں ہوا ہے۔حکومتی حلقے یہی تاثر دے رہے ہیں کہ سب معاملات ٹھیک ہے مگر ابھی تک وزیر اعظم عمران خان اور چوہدری برادران کی ملاقات نہ ہونے کی وجہ سے کئی قیاس آرائیاں جنم لے رہی ہے۔جبکہ یہ بھی اطلاعات آ رہی ہے کہ مسلم لیگ ق کے وفاقی اور صوبائی وزراء کو بے اختیار کرنے کا سنگل دیدیا گیا ہے۔

مزیدخبریں