باربر شاپ اور تندروں پر بھی صفائی ستھرائی کا نظام چیک کیا جائے

گوجرخان (نامہ نگار)باربر شاپ اور تندروں پر بھی صفائی ستھرائی کا نظام چیک کیا جائے حجاموں کی دوکانوں پر گندے تولیے غیر معیاری کریمیں اور بلیڈ استعمال کرنے سے بیماریاں پھیل رہی ہیں جبکہ تندوروں پر کام کرنے والے کاریگروں کو بھی صفائی ستھرائی پر عملدرآمد کرنے کا پابند بنایا جائے متعلقہ محکمے اس صورتحال کا نوٹس لیں عوامی سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ باربر شاپس پر صفائی ستھرائی کا نظام چیک کیا جائے بیماریاں پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے گندے تولیے غیر معیاری اشیاء استعمال کرنے والے حمام بیماریاں پھیلانے کا باعث بن رہے ہیں جبکہ تندروں پر نان روٹی لگانے والے کاریگروں کو صفائی رکھنے کا پابند بنایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن