اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فاروق حیدر نے بدھ کو نوائے وقت ہاؤس جاکر روزنامہ نوائے وقت اسلام آباد کے چیف رپورٹر نواز رضا اور آئی این پی کے ایڈیٹر طارق محمود سمیر کے والد محترم حاجی غلام رسول کی وفات پر فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ وزیر احمد رضا قادری، سردار طاہر انور، راجہ ارشد اور راجہ وسیم بھی موجود تھے۔ وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کچھ دیر نوائے وقت ہاؤس رہے اور نوائے وقت کے سٹاف سے گفتگو کرتے رہے۔
وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کا دورہ نوائے وقت ہاؤس
Jan 31, 2019