ن لیگ رہنماارشد خان لودھی ہڑپہ میں سپرد خاک

ساہیوال (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے بزرگ رہنما سابق صوبائی وزیر زراعت و مال خان محمد ارشد خان لو دھی کی نماز جنازہ ہڑپہ شہر میں ادا کر دی گئی جس میں ضلع کونسل ساہیوال کے چئیرمین زاہد اقبال، مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے چوہدری محمد اشرف، پیر سید عمران احمد شاہ ایم این اے، پیر خضر حیات ایم پی اے، تحریک انصاف کے رہنمائوں رائے عزیز اللہ سابق ایم این اے، را ئے حسن نواز سابق ایم این اے، فیصل جلال ڈھکو، ارشاد کاٹھیا، وحید اصغر ڈوگر سابق ایم پی اے، شکیل خان نیازی اور انتظامیہ کے افسروں، صحافیوں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ مرحوم کی روح کو ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی آج 31جنوری 2بجے لودھی ہائوس ہڑپہ شہر میں ہو گی۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ (ن) نواز کے سینئر رہنما حمزہ شہباز نے کہا سابق صوبائی وزیر اور بزرگ پارلیمنٹرین محمد ارشد خاں لودھی کے انتقال پر گہرا دکھ ہوا، ان کی وفات سے پارٹی کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔ وہ پنجاب اسمبلی میں اپنے چیمبر میں تعزیتی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جس میں سابق صوبائی وزیر اور مسلم لیگ ن کے سینئر صوبائی رہنما ملک ندیم کامران، سابق صو بائی وزیر منشاء اللہ بٹ، ممبران صوبائی اسمبلی سمیع اللہ خان، چوہدری محمد اقبال گجر اور ذیشان رفیق اور اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے ترجمان عطاء اللہ تارڑ کے علا وہ دوسرے عہدیداران نے بھی شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن