کراچی(نیوز رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن)کراچی ڈویژن کے سابق نائب صدر صدر نعمان ہا شمی نے کہا کہ نیا پاکستان کے دعویدار حکمران آج دوبارہ پھر اپنے جھو ٹے دعوئو ں اورنعروں کا سہارا لیتے ہوئے اور عملی طور پر صفر عوام آج بھی عمرانی حکو مت میں انتہائی مہنگائی سے دو چار ہیں ۔ جبکہ سبز باغ دکھا نے والے سلیکٹڈ وزیر اعظم کو غیر ملکی دوروں اور پارٹی اجلا سوں سے ہی فر صت نہیں ۔ کراچی والوں کو لولی پا پ دے کر شائد اپنا فرض یو ں پو را کر تے ہیں ۔ کراچی کی ٹو ٹی سڑکوں ، کچرا اور گندگی کے ڈھیر وں ، ابلتے گٹروں کا آثار قدیمہ کی شکل اختیار کر گیا ہے ۔ اہل کرکراچی کی مشکلا ت کو دور کر نے کا حکمرانوں کو کب خیا ل آئے گا ۔ صوبائی اور وفاقی حکو متیں اہل کر اچی کو ان کے حقو ق دے اور بالخصوص پا نی کی سپلائی کویقینی بنا ئے ۔