صوبائی وزیر نوابزادہ تیمور تالپور کادورہ برنس وارڈ

Jan 31, 2019

کراچی(نوائے وقت رپورٹ)صوبائی وزیر ماحولیات نوابزادہ تیمور تالپور نے سول اسپتال کے برنس وارڈ کا دورہ کیا اور وہاں دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا انہوں نے مریضوں کے حوالے سے وہاں موجود ڈاکٹرز سے بھی معلومات حاصل کیں۔ اس موقع پر انہوں نے وہاں موجود بچوں کے والدین اور ان کے عزیز و اقارب سے معلومات حاصل کیں۔ڈاکٹروں اور عملہ کو تاکید کی کہ مریضوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں کیونکہ حکومت سندھ پورے صوبے میں صحت پر بہت کام کررہی ہے خاص طور پر سول اسپتال کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔اس لئے مریضوں کوبھی یہ سہولیات اور ادویات دی جانی چاہیے تاکہ انہیں حکومت سے جو امیدیں ہیں وہ پوری ہوں۔

مزیدخبریں