اورماڑہ کے جناح نیول بیس میں پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کی صدارت پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کی۔کانفرنس کے دوران پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں، ترقیاتی منصوبوں اور موجودہ سکیورٹی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ پاک بحریہ کے ترجمان نے کہا کہ نیول چیف کو پاک بحریہ کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ بھی دی گئی۔نیول چیف نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہارکیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کانفرنس میں مشق امن کے کامیاب انعقاد اور انتظامات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
اورماڑہ کے جناح نیول بیس میں پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا انعقاد
Jan 31, 2019 | 14:36