اسلام آباد:اپوزیشن لیڈرمحمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پوری قوم کشمیریوں سے مکمل یکجہتی کااظہارکرے گی۔بھارت کو کشمیریوں کو حق خود ارادایت دینا ہوگا۔مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کے لیے کاوشیں جاری رکھیں گی۔مسئلہ کشمیر پر دیرینہ قومی موقف سے انحراف نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی قوم اسے تسلیم کریگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے یکجہتی کشمیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کیا۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا عالمی برادری نوٹس لے کشمیر کے معاملے پر پوری قوم یکجا اور متحد ہے اس میں کوئی تفریق نہیں ہے ہم سب کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔مسئلہ کشمیر پر پارلیمنٹ کا اہم کردار ہو سکتا ہے اس حوالے سے پارلیمنٹ کے موثر کردار کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا اقوام متحدہ نے حق خود ارادیت کو تسلیم کیا ہے مگر بھارت آج تک اس سے انکار کررہا ہے پوری قوم اپنے کشمیریوں بھائیوں کو کسی بھی موقع اور مرحلے میں تنہائی نہیں چھوڑے گی اور ان کی سیاسی اور سفارتی اخلاقی حمایت کا سلسلہ پرجوش انداز میں جاری رہے گا بھارت کو کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینا ہوگا عالمی برادری اس کا وعدہ کر چکی ہے۔
پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پوری قوم کشمیریوں سے مکمل یکجہتی کااظہارکرے گی :شہباز شریف
Jan 31, 2019 | 20:28