لاہور (پ ر) ڈاکٹر وارث انور نے امریکن بورڈ آف ہئیرسپٹوریشن سرجری کے سالانہ امتحان منعقدہ نومبر2019ء میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی ہے ڈاکٹر وارث انور پہلے پاکستانی ڈاکٹر ہیں جنہوں نے تحریری اورزبانی امتحانات میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرکے ڈاکٹرنارمن اورینٹک ایوارڈ حاصل کیاہے۔ جوکہ پاکستان کے شعبہ ہئیرٹرانسپلانٹ کاعالمی سطح پرایک منفرداوراعزازی کارنامہ ہے۔
اس امتحان میں دنیا کے 26 ممالک کے ہئیر ٹرانسپلانٹ سرجنز نے حصہ لیااوربڑی تعداد یورپ اورامریکہ سے بھی۔ اس سے پاکستان کانام عالمی سطح پراجاگرہواہے۔ڈاکٹروارث انورنے 1996ء میں علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہورسے ایم بی بی ایس کیا۔جناح ہسپتال سے ہائوس جاب مکمل کرنے کے بعد سرگنگارام ہسپتال لاہورسے شعبہ امراض جلد میں ٹریننگ مکمل کرنے کے بعد امریکہ کی یونیورسٹی آف سیامی فلوایڈاسے شعبہ امراض جلد سے فیلوشپ کی ڈگری حاصل کی ۔