ادارہ ترقیات کا محکمہ انفارمیشن اسٹاف نہ ہونے سے غیرفعال

کراچی( خبرنگار)ا دارہ ترقیات کا محکمہ انفارمیشن اسٹاف نہ ہونے کے باعث غیر فعآ ل ہوگیا جب کہ محکمے میں گریڈ 1 تا گریڈ 18 تک کی بائیس آسامیاں خالی ہیں اس وقت صرف چار ملازمین محکمہ انفارمیشن میں فرائض انجام دے رہے ہیں جو ادارے کے دیگر شعبوں سے یہاں ٹرانسفر کیے گئے ہیں ذرائع کے مطابق ادارہ ترقیات میں اس وقت مختلف شعبوں میں 500 سے زائد آسامیاں خالی ہے لیکن ان پر تقرری رکی گئی ہے جس کے باعث ادارہ ترقیات کے مختلف شعبوں کی کارگردگی بری طرح متاثر ہے اور اور شعبوں کے سربراہان اسٹاف کی کمی کا رونا روتے نظر آتے ہیں دلچسپ بات یہ ہے کہ پانچ سو آسامیاں گزشتہ تین سالوں سے بجٹ میں رکھی جاتی ہیں لیکن ان آسامیوں پر آج تک کسی کو پرمنٹ نہیں کیا گیا دوسری جانب حیرت انگیز امر یہ ہے کے ادارہ ترقیات میں سرگرم مزدور یونینر بھی کنٹریکٹ ملازمین کی بحالی کے لیے کوشاں نظر آتی ہیں اور آئے دن ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے سے ملاقات کرکے کنٹریکٹ ملازمین کی بحالی کا مطالبہ کرتے دکھائی دیتے ہیں لیکن ان 5 سو سے زائد خالی اسامیوں پر تقرری کے لئے آواز بلند نہیں کرتے ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر ادارہ ترقیات اپنی ان خالی اسامیوں پر بھرتیاں کرلیں تو نہ صرف ادارے کی کارکردگی بہتر ہوگی اور پڑھے لکھے نوجوانوں کو روزگار بھی میسر ہو جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...