کراچی(سٹی نیوز) مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما خواجہ غلام شعیب نے چین میں کرونا وائرس سے بڑھتی ہلاکتوں پرتشویش کااظہار کرتے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ چین سے پاکستانی شہریوں اورطلبہ کی وطن واپسی یقینی بناکر انہیں اس وبامیںمبتلا ہونے سے بچایا جائے انہوں نے کہا کہ چین میں پاکستانی سفارت خانے میں خصوصی ڈیسک قائم کرکے وائرس کے تدارک کیلئے بڑے پیمانے اورجنگی بنیادوں پر کام کرتے ہوئے پاکستانیوں کی چین سے وطن واپسی کے اقدامات کئے جائیں انہوں نے چین میں 4پاکستانی طلبہ میں وائرس کی تصدیق پر بھی تشویش کااظہار کیا انہوں نے کہا کہ چین میں پاکستانیوں کا تحفظ حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہونی چاہیے ذرہ سی غفلت بڑے انسانی نقصان کا سبب بن سکتی ہے۔